شاہد آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک ورلڈ کلاس حریف کے لیے ورلڈ کلاس ردِعمل ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد پیغام جاری کیا اور اس جیت پر ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہمیں واقعی خوش ہونے کے لیے اچھی خبر کی ضرورت تھی۔

 

سابق کپتان نے تحریر کیا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک ورلڈ کلاس حریف کے لیے ورلڈکلاس ردِعمل ہے۔ ساتھ میں شاہد آفریدی نے میچ میں بہترین پرفارمنسز دکھانے پر بابر اعظم، امام الحق، شاہین آفریدی اور حارث رف سمیت پوری ٹیم کی تعریف بھی کی۔ خیال رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی، یہ کینگروز کے خلاف قومی ٹیم کی 20 سال بعد سیریز میں فتح ہے۔

error: Content is protected !!