مجھے دبائو میں کھیلنا اور اچھا پرفارم کرنا پسند ہے، وینندو ہسرنگا

مجھے دبائو میں کھیلنا اور اچھا پرفارم کرنا پسند ہے اور میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کے لئے اچھا پرفام کروں اور اسے کامیابی دلاوں ا ن خیالات کا اظہار مشہور سری لنکن گیند باد وینندو ہسرنگا نے دبئی میں کیا ۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل ٹیم ڈیزرٹ وائپرز نے سری لنکا کے ٹاپ گیند باز وینندو ہسرنگا کواپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا سری لنکن لیگ اسپننگ آل راو¿نڈر پیر کو دبئی پہنچے اور ایک دن آرام کے بعد منگل کو آئی سی سی اکیڈمی میں ٹیم کے تربیتی سیشن میںبھی شرکت کی وہ بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں ٹیم میں شامل ہوںگے ڈیزرٹ وائپرز کا مقابلہ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز سے بدھ 18 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا

 

جس نے اتوار کو شارجہ واریئرز کے خلاف اپنی ابتدائی جیت حاصل کی تھی۔ اس حوالے سے وینندو ہسرنگا کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں وینندو ہسرنگا نے کہا ۔ ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے او رمیری کوشش ہوگی کہ آئندہ میچ میں اس تسلسل کو برقرار رکھیں ۔ ہسرنگا نے یو اے ای میں کھیلنے کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب کہا میں یہاں 2021 کے T20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر تھا، اور میں نے ایشیا کپ (پچھلے سال) میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اس لیے میں جانتا ہوں کہ ان حالات میں کس طرح بولنگ اور بیٹنگ کرنی ہے اور اس سے مجھے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی ۔ باولنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ہسرنگا نے کہاکہ مجھے ہر حال میں کرکٹ کھیلنا پسند ہے، اور خاص طور پر نمبر ایک T20 بولر کے طور پر۔مجھے دباو¿ میں کھیلنا اور پرفارم کرنا پسند ہے اور جب میچ کھیلتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ ہمار ی ٹیم کامیابی حاصل کرئے اور اس بار بھی میری یہی کوشش ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کے لئے اچھا پرفارم کروں واضح رہے کہ امارات میں جاری ڈی پی ورلڈانٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!