حیات آباد کرکٹ اکیڈمی نے آئی پی ایس ایس اے اکیڈمی اسلام آبادکیخلاف تین میچوں کی سیریز آپنے نام کرلی


پشاور(سپورٹس رپورٹر)حیات آباد کرکٹ اکیڈمی نے آئی پی ایس ایس اے اسلام آباد کی۔ ٹیم کیخلاف تین میچوں کی سیریز آپنے نام کرلی،فائنل میچ میں حیات آباد کرکٹ اکیڈمی نے مخالفت تیم کو8رنز سے شکست دیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔اسلا آباد ایف نائن کے گرائونڈ پرحیات آباد کرکٹ اکیڈمی پشاور اور آئی پی ایس ایس اےاکیڈمی کے مابین تین کی سیریز کھیلی گئی۔

حیات آباد اکیڈمی نے پہلےدومیچوں میں کامیابی حاصلِ کی جبکہ فائنل اورفیصلہ کن میچ کے آغاز پر حیات آباد اکیڈمی کے کپتان بہادر علی شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کافیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 102رنزبنائے،جس میں کپتان بہادر علی شاہ ناقابلِ شکست 70رنزبنائے جبکہ فواد نے27رنزسکورکئے۔اسکے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے آئی پی ایس ایس اے اکیڈمی اسلام آباد کی پوری تیم 95رنزپر ڈھیر ہو گئی،بہادرعلی نےپانچ کھلاڑیوں کوائوٹ کیا جبکہ سائراورکامل نے دو،دووکٹیں حاصلِ کیں۔اس شاندار کامیابی کے بعد جب فاتح ٹیم پشاور پہنچ گئی توان کازبردست استقبال کیا گیااورکھلاڑیوں کو پھولوں کے ہارپہنایاگیا۔

error: Content is protected !!