خیبرپختونخواکراٹےایسوسی ایشن نےپاکستان کراٹے فیڈریشن کے نومنتخب چیئرمین محمد جہانگیر،صدراحمدبیگ اورسیکرٹری جندل عندلیب سندھوکےانتخاب کو ملک میں کراٹے کی ترقی کیلئےسنگ میل قراردیدیا


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخواکراٹےایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان اور سیکرٹری خالدنورنے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے نومنتخب چیئرمین محمد جہانگیر،صدراحمد بیگ اورسیکرٹری جندل عندلیب سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ انشاءاللہ انکے انے سے ملک اور خیبرپختونخوا میں کراٹے کھیل کوفروغ ملے گا،چئیرمین محمد جہانگیر کے دور میں انہوں نے فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں کیساتھ مل کر پاکستان بھر میں زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کروائے گئے جسکے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آگیا ہےاور انشاللہ صدراحمد بیگ اور سیکرٹری جنرل عندلیب سندھوکے منتخب ہونے سے خیبرپختونخواسمیت دیگر صوبے ،محکمے اورکراٹے فیڈریشن ایک ٹیم ورک کے ذریعے کام کرینگے اور ملک میں کراٹے کو مذید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ کراٹے ایک ایسا کھیل ہے جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اوریہ کھیل مردوخواتین دونوں کیلئے یکساں مفید ہےاور خوشی کی بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوابلوچستان،سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسے بہت اہمیت حاصلِ ہے اور ایک بڑی تعداد میں مرد وخواتین کھلاڑی اس کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔خالدنور نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے دوسری کھیلوں کیساتھ ساتھ کراٹے کے ترقی و ترویج کیلیے پاکستان کراٹے فیڈریشن،خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن اور صوبائی سپورٹس ڈایریکٹریٹ ایک پیج پر ہیں جسکی وجہ سے کراٹے کھیل صحیح معنوں میں فروغ ملے گا۔

error: Content is protected !!