کالج ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ حکومت سندھ کےڈائریکٹرزفزیکل ایجوکیشن کا حیدرآباد میں اجلاس

کوٹری(عائشہ ارم)کالج ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ حکومت سندھ کےڈائریکٹرزفزیکل ایجوکیشن کا اجلاس حیدرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین ڈائریکٹرزفزیکل ایجوکیشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے دیرینہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد متفقہ طور 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی تاکہ ترقیوں کے حوالے سے باہمی اتحاد کے ساتھ منظم اقدامات کیئے جاسکیں۔کمیٹی میں گورنمینٹ غزالی کالج لطیف آباد کے سید سخاوت علی،گورنمینٹ سچل سرمست کامرس کالج حیدرآباد کے عقیل احمد،علی بابا گورنمینٹ گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے پرویز احمد شیخ,گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوہسار کےخرم رفیع صدیقی,گورنمینٹ KBMS گرلز ڈگری کالج حیدرآباد کی  زینب ارباب اور گورنمینٹ نذرتھ گرلز کالج حیدرآباد کی سیدہ نسیمہ شاہ  شامل ہیں۔حالات و مواقعوں کے پیش نظر کمیٹی میں مزید اراکین شامل کئےجائیں گے.فی الوقت سید سخاوت علی کمیٹی کے کنوینر اور خرم رفیع صدیقی سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کمیٹی ڈی پی ایز کیڈر کے دیرینہ مسائل خصوصاً ترقیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور بجٹ بک میں پوسٹ ریفلیکشن وغیرہ کے حل  کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوششیں کرنے کی مجاز ہو گی اور قانونی تقاضوں کو  مدنظر رکھتے ہوئے افسران کے اجتماعی مسائل کو فوقیت دے گی اور اسکا کام خالصتا ڈی پی ایز کی ترقیوں کے لیئے پیش رفت اور متعلقہ افسران بالا سے رابطے کرنا ہوگا۔اجلاس میں قائم کردہ کمیٹی کے علاوہ محمد جاوید حفیظ،شیخ حبیب کوثر،عشرت جمال،سلیم اقبال، محمد اقبال، احمد نواز، ثروت افزاء،مصباح راحین، عائشہ رزاق،وسیم خان، ساجد لطیف خانزادہ،بشری عارف، ڈاکٹر شیریں بھٹی،رابیل میمن،محمد امین اور دیگر نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!