سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کی ڈائریکٹر رشیدہ غزنوی کے کوروناٹیسٹ پازیٹیو آگیا


پشاور۔ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کی ڈائریکٹر رشیدہ غزنوی کے کوروناٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے جنہوں نے خودکوگھرمیں قرنطینہ کردیاہے۔خاتون ڈائریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی نے خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی پوشیدہ صلاحیتوں کونکھار کرسامنے لانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جبکہ صوبے میں خواتینِ کھیلوں کی ترقی کیلئے انکے کام کو نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ ملک کی سطح سراہاجاتاہے۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پشاورمیں جاری انڈر16ٹیلنث ہنث پروگرام کے تحت نیشنل جونیئر گیمزکی کامیابی اور صوبے بھر میں حال ہی تعینات خواتینِ کوچز کے ذریعے صاف وشفاف انداز میں خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے اور انہیں تربیتی کیمپ میں مزید پالش کیئے اور لڑکوں کے سات اور خواتین کی چار کھیلوں کی صوبائی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،جونیشنل جونیئر گیمز میں خیبرپختونخواکیلئے میڈلزجیتیں گے۔ڈائریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی نے تمام کھلاڑیوں اور کھیلوں کے شعبے سے وابستہ افراد سے انکی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

error: Content is protected !!