یونس خان کی 43 ویں سالگرہ پر قومی کرکٹرز کے پیغامات


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان 43 برس کے ہو گئے، ان کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے ان کے نام پیغامات بھیجے ہیں، اپنے ویڈیو پیغام میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ یونس خان سے بہت متاثر ہوں، خوش قسمت ہوں کہ جب ڈیبیو کیا تو یونس خان ہماری ٹیم میں موجود تھے،مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک عظیم رول ماڈل ہیں،وکٹ کیپر بیٹسمین و سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اظہر علی یونس خان سے زیادہ محنتی شخص آج تک نہیں دیکھا، یونس خان کی بہت سی اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھیں،فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب بھی سیکھ رہے،بلے باز فواد عالم کا کہنا تھا کہ امید ہے یونس خان سے سیکھنے کا عمل یونہی جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!