13ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ 6 جنوری سے شروع ہو گی

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 13ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ 6 جنوری سے ارینہ بائولنگ کلب، ایف نائن پارک، اسلام آباد میں شروع ہو گی اور دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے چیمپیئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین، ایمچور اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 5 جنوری تک کرواسکتے ہیں، چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے 8 جنوری کو، سیمی فائنل 9 جنوری کو اور فائنل مقابلے 10 جنوری کو کھیلےجائیں گے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ یہ چیمپیئن شپ 25 سے 30 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جانی تھی لیکن کراچی میں کرونا وائرس کے باعث بائولنگ کلب بند ہونے کے بعد یہ چیمپیئن شپ اسلام آباد منتقل کردی گئی ہے،

تعارف: newseditor