انٹرکلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ پانچ جنوری سےدیرلوئرتمیرگرہ میں شروع ہوگا،ڈی ایس اوبخت شاہ زیب

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ دیرلوئرنٹرکلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ پانچ جنوری سے شروع ہوگا،ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے شفیع اللہ اور ڈی سی دیرلوئر ہونگےجوایوانٹ کا افتتاح کرینگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اورضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ دیرلوئرباسکٹ بال ایسوسی ایشن کےزیراہتمام تیمرگرہ کے علاؤہ میاں بانڈہ میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں مختلف کلبوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک اور سپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند کو بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی یےجو نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کوٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس دینگے۔سپورٹس آفیسر دیرلوئربخت شاہ زیب نے بتایاکہ وہ ضلع کے مختلف علاقوں میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور نہ صرف باسکٹ بال اورفٹ بال بلکہ بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،والی بال،نیٹ بال اور دیگرکھیلوں کے مقابلے بھی تواتر کیساتھ منعقد کراریےییں اوران مقابلوں کے باعث دیرلوئر میں نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنےلارہےہیں۔اسسٹنٹ ڈی ایس او ابراراحمد کا کہناتھاکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام کی ہدایت ہرسپورٹس ڈیپارٹمنٹ دیر لوئرکھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ییں اورمختلف کھیلوں کےمقابلوں کیساتھ ساتھ سپورٹس کے میدانوں کےلئے بھی مختلف علاقوں میں اراضی کی ننشاندہی کی گئی ہے جہاں پر مختلف کھیلوں کے میدان بنائےجائنگے۔اس سے ضلع بھرمیں کھیلوں کوصحیح معنوں میں فروغ ملے گا۔

error: Content is protected !!