وکلاء سپورٹس گالا ، خواتین رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر


پشاور( سپورٹس رپورٹر)پانچویں پشاو ر بار وکلاء سپورٹس گالا کے سلسلے میںخواتین وکلاء کی رسہ کشی مقابلے اختتام پذیرہوگئے ، فائنل میں فائزہ گروپ نے مہوش گروپ کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون اور پشاور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پانچویں پشاور بار وکلاء سپورٹس گالا میں خواتین رسہ کشی مقابلے گزشتہ روز منعقد ہوئے جس میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا پہلا سیمی فائنل فائزہ گروپ اور پشاور بار وکلاء ایسوسی ایشن کے مابین کھیلاگیا جس میں فائزہ گروپ نے پی بی اے کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی

دوسرے سیمی فائنل میں مہوش گروپ نے فالکن لائرز کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ فائنل میں فائزہ گروپ نے مہوش گروپ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصی اشفاق احمد خلیل ایڈوکیٹ پشاور ہائی کورٹ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ عاقب خان ایڈوکیٹ آرگنائزنگ سیکرٹری ، ثاقب خان ایڈوکیٹ ، اختر بلند صدر پشاور بار ایسوسی ایشن ،ارباب صفی اﷲ ایڈوکیٹ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، ٹیکنیل آفیشل اعجاز محمد ، محمد علی ، عزیر محمد ،شفیق الرحمان اور ذیشان حیدر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

error: Content is protected !!