پنجاب جونیئر باکسنگ ٹیم کے چناؤ کے لیے ٹرائلز سترہ اگست کو سرگودھا میں منعقد ھونگے.

 

 

گجرات( اورنگزیب عالمگیر شاکر سے ) پنجاب جونیئر باکسنگ ٹیم کے چناؤ کے لیے ٹرائلز سترہ اگست 2023کو سرگودھا میں منعقد ھونگے کرنل ناصر اعجاز تنگ تفصیل کے مطابق پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کرنل (ر )محمد ناصر اعجاز تنگ کے ایک اعلامیہ کے مطابق پنجاب جونیئر بوائز اینڈ گرلز باکسنگ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز 17سترہ اگست 2023کو کو سرسید سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں دوپہر دو بجے منعقد ھونگے

 

جبکہ وزن دس بجے صبح ھونگے ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی 15تا 16سال ) عمر کے ھونگے پیدائش 2007اور2008میں ھو باکسروں کا جسمانی وزن بوائز 46,48,50,52,57,60,63کلوگرامز جبکہ گرلز 46,50,52کلوگرامز ھونگے ہر کھلاڑی "ب”فارم ساتھ لائے گا

 

ٹرائلز کوارڈینیٹر راحیل عدنان ھونگے یاد رھےکامیاب باکسرز فیصل آباد میں سات ستمبر کو منعقدہ پہلی نیشنل انٹر کلب جونیئر ( بوائزاینڈگرلز )باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے.

جبکہ گجرات ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی بٹ نے کہا ہے کہ ٹرائل مین شرکت کرنے والے ڈویژن کا کوئی بھی کھلاڑی جس کو اطلاع نہ ہو وہ مجھ سے 15اگست بروز منگل سہ پہر3بجے تک 03006221007 پررابطہ کر سکتا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!