سپورٹس سٹی کے آئیڈیا کو وزیراعظم کے سامنے پیش کرینگے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سپورٹس کلچر کو نئے سرے سے سامنے آنا چاہیے، سارے صوبوں سے کھلاڑیوں کا ایک جگہ آنے سے کھلاڑیوں کے معیار میں بہتری آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قومی ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ارشد محمود اور پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن بھی موجود تھے،

انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ بعد ملک میں کھیلوں کہ میدان آباد ہو رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں کہ ٹین پن باؤلنگ میں بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ہمارے پاس نوجوان نسل تو ہے لیکن صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی سیف گیمز کی پاکستان میزبانی کرے گا اسکو کامیاب بنا کر ملک کا نام روشن کریں گے۔ گراس روٹ لیول پر نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو ابھار کر سامنے لانے کی ضرورت ہے۔


میڈیا مالکان کو بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپورٹس کو پرائم ٹائم کا حصہ دینا چاہیے۔ سپورٹس سٹی بننا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سپورٹس سٹی کا آئیڈیا کو وزیراعظم کے سامنے پیش کرینگے۔

میرٹ کلچر کو پروموٹ کرکے ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھنی چاہیے۔پاکستان ٹین پن فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس عرصہ سے خالی پڑا ہوا ہے اسکو سپورٹس سٹی میں تبدیل کیا جائے، انکا کہنا تھا کہ اگر حکومتی سرپرستی ہو تو سو سے زائد کھلاڑیوں کو ملک میں لاکر ایونٹس کروا سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!