نیشنل امیچور گالف چیمپئن شپ کے فاتح عمر خالد کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نیشنل امیچور گالف چیمپین عمر خالد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کم عمری میں نیشنل چیمپین بننا بڑا کارنامہ ہے۔

رواں ماہ پاکستان کی 60 ویں نیشنل امیچور گالف چیمپین شپ جیتنے پر عمر خالد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

حکومت کھیلوں اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں اقدامات یقینی بنارہی ہے۔

حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی عمر خالد کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لئے ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ملاقات کے موقع پر عمر خالد نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں۔گورنر سندھ کی بھرپور ستائش اور سپورٹ پر ان کا مشکور ہوں۔

error: Content is protected !!