کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بحریہ کلب کی شاند ار اور اومیگا کلب کی باآسانی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے بی بی اے کے زیر اہتمام بلدیہ جنوبی کے تعاون سے منعقد ہونے والے چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں عندالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ان میچوں میں نوجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل بحریہ کلب نے انتہائی تجربہ کا رکھلاڑیوں پر مشتمل کراچی باسکٹ بال کلب کو 53 – 40 سے شکست دے دی جبکہ اومیگا کلب جس نے حال ہی میں قائداعظم کپ جیتا تھا باآسانی پیٹرسن اسٹار کو 77 – 25 پوائنٹس سے شکست سے دوچار کیا،ان میچوں کے مہمان خصوصی سجاس کیسیکریٹری اور نامور صحافی اصغرعظیم اس موقع پر آصف عظیم،اصغربلوچ، غلام محمدخان اور دیگرموجود تھے پہلے میچ میں جو کہ تیسرے کواٹر تک برابر تھا لیکن چوتھے کواٹرکے آخری دومنٹ میں بحریہ کلب نے میچ کا نقشہ ہی پلٹ دیا بحریہ کی جانب سے عون اکرم نے 14 محسن گجر نے 12 اور ابدال خان نے 12 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے فضیل احمد نے 12 جہازیب عباسی نے 9 اور اسد امام نے 9 پوائنٹس اسکور کئے
دوسرے میچ میں جوکہ یک طرفہ رہا اومیگا کی جانب سے عباسی عابد کے کے نے 20 حسن ظفرنے 18 روف ملک نے 18 اور انس اظہر نے 14 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے ڈینزل اور لاری نے 10 اور 9 پوئنٹس اسکور کئے ان میچوں میں عامر غیاث، عامر شریف، سید مصنف شاہ،نزاکت خان، طارق حسین اور زاہد ملک نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد ممتاز احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دے۔

اس موقع پر اصغرعظیم نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ ایک سچے پاکستانی بن کر کھیل کے میدان میں حصہ لیں اور ان کی اوولین کوشش ہونی چاہے کہ وہ دنیا ئے کھیل میں پاکستان کا نام بلند کریں انہوں نے کے بی بی اے کے عہدیداران کو کہاکہ سجاس کا ہر فرد باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لیئے آپ کی ہر ممکن مدد کرے گا انہوں نے تالیوں کی گونج میں اعلان کیا کہ سجاس فروری میں باسکٹ بال کا نمائشی میچ کے بی بی اے سے کھیلے گی اصغرعظیم نے کمشنر کراچی سیکریٹری کھیل اور بلدیہ جنوبی کو کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر مبارکباددی انہوں نے بلدیہ جنوبی کے ایڈمنسٹریٹرارشاد علی سوڈھر کو ضلع جنوبی میں کھیل کے میدانوں کی تزین وآرائش کرانے پر زبردست خراج تحسین ادا کیا غلام محمدخان نے میڈیا کے افراد اور خصوصاً سجا س کاباسکٹبال کھیل کے فروغ میں مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

error: Content is protected !!