شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی میچ دیکھنے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔شاداب خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی اور شاہین شاہ کی تصویر شیئر کی گئی جو ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر وائرل ہے۔شاداب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘میں شاہین کے ہمراہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میرے ہوم گرانڈ پر موجود ہوں’۔کرکٹر نے یہ بھی لکھا کہ ‘یہاں کا ماحول کافی اچھا ہے’۔خیال رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں انگلش ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔

error: Content is protected !!