بہترین کھلاڑی بننے کیلئے محنت درکارہوتی ہے،جودل سےکھیلےگا کامیابی ضرورملے گی۔ٹیسٹ کرکٹرمحمدرضوان


پشاور۔ پشاورسے تعلق رکھنےوالے نوجوان ٹیسٹ کرکٹروقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےکھلاڑیوں پرزوردیاہے کہ اگے بڑھنے کےلئے بھرپورمحنت کریں جومحنت کرتےاوردل لگی سے کھیلتے ہیں کامیابی ضرورملےگی کیونکہ اللہ کسی کامحنت ضائع نہیں کرتا۔ان۔خیالات کااظہار انہوں نےگزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گرائونڈپرمیں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرشمع کرکٹ کلب کےصدرسیدحنیف شاہ کوچ حاجی فضل اکبر۔اصغر علی خان ‘فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن اورنوجوان کمنٹیٹر عمران اللہ بھی موجودتھے۔محمد رضوان نے کہا کہ پشاورکرکٹ کی ترقی اورباصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے ہوئےآئی سی ایم اورشمع گھی نےکلیدی رول اداکیاہے۔

انہوں نےکلبوں کیساتھ بھرپور کام کیااور اب شمع کرکٹ کلب پہلے نمبر پر ہے جس سے بہترین کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کو مل رہے ہیں جبکہ ائی سی ایم ایس کلب نے کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کوپیداکیاہےاور بہت سے کھلاڑی اپنی منزل تک رسائی حاصل کرچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل لیگ میں ہمارےچھ کھلاڑی موجود ہیں ,مزیدٹیلنٹ بھی ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے سپانسرکی اشدضرورت ہوتی ہےسپانسرز کھلاڑیوں کی سپورٹ کے لئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ کلبوں کے عہدیداراورکوچز کی محنت بھی بہت ضروری ہے تمام کھلاڑیوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہئے

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو فوکس کھیل پر کرنی چاہئےاور اللہ پر بھروسہ کرنا چاہئے تو کامیابی قدم چومے گی ‘انہوں نے کہا کہ جب نیت صاف ہوگی تو منزل آسان ہوگی نوجوان کرکٹرز کومشورہ ہےکہ وہ شفارس کی بجائےاپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھے۔تقریب کےآخر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو شمع کرکٹ کلب کے صدر سیدحنیف شاہ اوراصغرعلی خان نے یادگاری پیش کی۔

error: Content is protected !!