پاک فضائیہ کے ا سکیئرز نے 15ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ میں پانچ تمغے جیت کر میدان مار لیا

نلتر(سپورٹس لنک رپورٹ)گلگت بلتستان میں واقع وادی نلتر  میں سرمائی کھیلوں کا آغاز

پاک فضائیہ کے ا سکیئرز نے 15ویں شاہ خان الپائن اسکی کپ میں پانچ تمغے جیت کر میدان مار لیا۔

سلالم کیٹیگری میں تینوں پوزیشنز پاک فضائیہ کے  اسکئیرز نے حاصل کیں۔

سلالم کیٹیگری میں نوید نے طلائی جبکہ اشتیاق اور اشفاق نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔

جائنٹ سلالم کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے اسکئیرز اشتیاق اور اشفاق نے طلائی اور چاندی کے تمغے جیتے۔

جائنٹ سلالم کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ سوات سے تعلق رکھنے والے احسن نے حاصل کیا۔

پاک  فضائیہ اور ونٹر اسپو رٹس فیڈریشن آف پاکستان ہر سال باقاعدگی سے سرمائ کھیلوں کا انعقاد کرتی ہے۔

error: Content is protected !!