پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل عہدیداروں کا صدر خالد محمود پر اظہاراعتماد


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے الحاق رکھنے والے یونٹس کے عہدیداران نے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد خالد محمود کی جانب سے باکسنگ کھیل کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہارکردیا،جبکہ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شرجیل ضیاءبٹ اور فنانس سیکرٹری محمد طارق امین گجر کے غیر آئینی اجلاس اور غیر آئینی اقدامات کی بھرپور مذمت اور انضباطی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے الحاق رکھنے والے یونٹس کے عہدیداروں جن میں فیصل آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) ناصر اعجاز تنگ ،سیکرٹری جنرل طاہر ایوب مستی خیل ،سرگودھا سے صدر سید جمشید خالد کاظمی، سیکرٹری جنرل راحیل احمد،بہاولپور سے صدر محمد عاشق علوی، سیکرٹری جنرل مخدوم سید محبوب شاہ قریشی،ڈیرہ غازی خان سے صدر میڈم زاہدہ قریشی ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل جلال الدین بدر ایڈووکیٹ اور ملتان ڈویژن سے صدر ماجد خان وردگ، سیکرٹری جنرل محمد پرویز پراچہ اور پنجاب ریفری جج کمیشن کے چیئرمین چوہدری عبد الحق سمیت تمام ڈویژنل عہدیداروں نے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد خالد محمود چوہدری کی صدارت پر اظہار اعتماد کیا اور صوبہ پنجاب میں باکسنگ کھیل کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا ۔علاوہ ازیں تمام عہدیداروں نے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد خالد محمود چوہدری کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا صدر اور فیصل آباد ڈویژن کے صدر کرنل ر ناصر اعجاز تنگ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا سیکریٹری جنرل کے عہدوں پر الیکشن میں حصہ لینے پر حمایت کا اعادہ کیا علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل شرجیل ضیاءبٹ اور فنانس سیکرٹری محمد طارق امین گجر کو پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کا غیر آئینی اجلاس بلانے ، غیر آئینی اقدامات کر کے عہدیداروں میں بد گمانیاں پیدا کرنے اور کھیل کو نقصان پہنچانے کے زمرے میں فوری طور پر انضباطی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

error: Content is protected !!