پہلی قائداعظم انٹرڈویژنل ہاکی لیگ کے آفیشلزکااعلان کردیا گیا، لیفٹینٹ کرنل رآصف نازکھوکھرٹورنامنٹ ڈائریکٹر،راشدبٹ ایمپائرزمینجرمتعین

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام پہلی قائداعظم ہاکی لیگ 2021 کا شاندار آغاز 23 جنوری سے نیشل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ انٹرڈویژنل ایونٹ میں پنجاب بھر کی ڈویژنل ٹیمیں شرکت کرینگی۔ ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین اور قواعد و ضوابط کے تحت منعقد کرانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بہترین اور کہنہ مشق ٹیکنیکل آفیشلز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر لیفٹینٹ کرنل ر آصف نازکھوکھر سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن ہونگے جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب محمد حفیظ بھٹی ڈپٹی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ اس ایونٹ میں بطور ایمپائرز مینجر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی جانب سے ایونٹ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اعلامیہ کے مطابق لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہونگے۔ ڈپٹی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب،اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز محمد شاہد نظامی لاہور اور رائے عثمان اکبر اوکاڑہ متعین کئے گئے ہیں۔ ٹیکنیکل آفیسرز میں محمد یعقوب لاہور ، اسلم شاہ اوکاڑہ جاوید صادق رحیم یار خان، ایم ثاقب نیاز شیخوپورہ ، چوہدری اکرام ننکانہ صاحب، محمد پرویز لاہور، منور حسین لاہور، سید علی عباس گوجرانوالہ ، عاطف اقبال شیخ بہاولپور، ملک شفقت لاہور، اللہ داد جھنگ ، حبیب الرحمن فیصل آباد، راؤ زین بہاولنگر، ذوالفقار علی فیصل آباد، ایم مشتاق ریلوے ، رفیق خان لاہور ، ایم آصف بہاولپور اور محمد یونس قصور شامل ہیں۔
امپائرز میجر راشد محمود بٹ ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر متعین کئے گئے ہیں۔ امپائرز پینل میں یاسر خورشید ریلوے، بینش حیات واپڈا، مبشر علی سپورٹس بورڈ پنجاب، منیر احمد فیصل آباد، شاہد حمید واپڈا، محمد اویس گوجرہ، محمد عمران بہاولپور غلام محی الدین ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ عاطف ملک لاہور ، مظہر وسیم ننکانہ صاحب، محم سلیم سرگودھا اور وقاص بٹ راولپنڈی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!