قائداعظم انٹرڈویژن انڈر23ہاکی چیمپئن شپ کے لئے راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز مکمل

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پہلی قائداعظم انٹرڈویژن انڈر23ہاکی چیمپئن شپ کے لئے راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز مکمل، 15رکنی ٹیم کا انتخاب کیاگیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ نے بتایاکہ راولپنڈی ڈویژن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز شہنازشیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوئے جن میں راولپنڈی ، اٹک، جہلم اورچکوال چاروں اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹرائلز کے بعد بدر، مہرعلی، عثمان جنجوعہ، اویس اللہ، احمدمصطفی، سکندر، مبشر، ایم طلحہ اقبال، ایم عمران، ایم سلیمان، عدنان اشرف، ذوالقرنین، عزیر حسین، ثمرعباس اور حماد پر مشتمل 15رکنی ہاکی ٹیم منتخب کی گئی

جو 23جنوری سے5فروری تک لاہور میں ہونیوالے پہلی قائداعظم انٹرڈویژن انڈر 23ہاکی چیمپئن شپ میں راولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران عبدالوحیدبابر، شمس توحیدعباسی، چوہدری عامر، وحیداحمد، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندگان چوہدری یاسین اور رانا لیاقت علی بھی موجودتھے۔

error: Content is protected !!