گلگت بلتستان میں تھروبال کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، ظہیرعباس


اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) گلگت بلتستان تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر ظہیرعباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تھروبال کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں کی گلگت بلتستان میں بھی تھروبال کے ٹیلنٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ تھروبال کا کھیل تعلیمی اداروں میں بھی مقبولیت اختیار کر رہا ہے اور آل پاکستان انٹر بورڈ تھروبال کے مقابلے بھی منعقد ہورہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو دیگر کھیلوں کی طرح تھروبال کے کھیل پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ اس کھیل کو بھی فروغ حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تھروبال کے کھیل کےٹیلنٹ کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گلگت بلتستان کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے کئی ایونٹس میں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن 2023 میں لاہور میں کھیلی جانے والی ساوتھ ایشین گیمز میں تھروبال کے کھیل کو شامل کرے تو یقینا تھروبال کے کھیل میں میڈلز حاصل کئے جاسکتے ہیں

تعارف: newseditor