پی او اے اور ایس او پی نے "کھیلوں کے ذریعے امن” کا عالمی دن منایا

کراچی۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور اقوام متحدہ کے تحت ہرسال اپریل کے پہلے ہفتے میں منائے جانے والے "پیس تھرواسپورٹس ڈے” کے موقع پراسکواش لیجنڈ اور سابق عالمی چیمپئین جہانگیرخان نے کہا ہے کہ کھیل قیام امن اور مفاہمت کا ایک اہم ذریعہ ہے کھیلوں کے ذریعے مختلف ثقافتوں، مذاہب، قومیتوں اور زبانیں بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پرلایا جاسکتا ہے

اس دن سفید کارڈ لہرا کر ہم اس عزم کااظہارکرتے ہیں کہ اس دھرتی سے امن اور محبت کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے جہانگیر خان کامزید کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کامقصد امن کے پیغام کوپوری دنیا میں عام کرنا ہے ہمیں صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی اور کھیل کو وسیع پیمانے پر قابل رسائی بنانے کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انفرادی ممبر اور اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کیجانب سے پیس تھرو اسپورٹس ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کاکہنا تھا کہ کھیل لوگوں کو اکٹھا کرنے اور امن کی تشکیل کا ایک طاقتور ذریعہ ہے

یہ دوستی کوفروغ اور سرحدوں کے پار احترام کی لکیریں کھینچتا ہے جب لوگ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں تو وہ اپنے مدمقابل کے وقار، ٹیم ورک،رواداری کی اقدار اور منصفانہ کھیل اور ضابطوں کی اہمیت کا احترام کرنا سیکھتے ہیں

اصلاح الدین کامزید کہنا تھا کہ آج پاکستان میں منعقدہ انٹرنیشنل ایونٹس میں غیرملکی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جواس بات کاواضح ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے میں پی اواے اور اسپیشل اولمپک پاکستان کو اس تقریب کے انعقاد پر مبارکبادپیش کرتا ہوں رونق لاکھانی کاکہنا تھا

کہ پاکستانی کھیلوں سے پیارکرنے والی قوم ہے یہ دن ہر سال بین الاقوامی، علاقائی، قومی کھیل اور ترقیاتی تنظیموں کی جانب سے عالمی سطح پر منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں کھیلوں کے کردار کا احترام کیا جا سکے

اس موقع پر پی او اے کے انفرادی ممبر سید وسیم ہاشمی، پی او اے انوائیمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف نے مہمانوں اور اسپیشل بچوں کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ سفید کارڈ لہرا کر کھیلوں کے ذریعے امن کے پیغام کااعادہ کیا

error: Content is protected !!