سابق کرکٹرز 13 سال سے زائد عرصہ بعد جنوبی افریقہ کو کراچی میں کھیلتا ہوا دیکھنے کے منتظر

• امید ہے نوجوان بلے باز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، یونس خان
• پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور جنوبی افریقہ کو تجربہ کار کھلاڑیوں کا ایڈوانٹج ہوگا، محمد یوسف
• جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سےملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا ایک نیا باب کھل رہا ہے، عمر گل
• یاسر شاہ کی قیادت میں اسپن اٹیک مہمان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، عبدالرحمٰن
• کوویڈ 19 کے باوجود کامیاب ڈومیسٹک میچز نےجنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان میں معاونت کی ،فیصل اقبال
• پاکستان کا دورہ کرنے پر جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مشکور ہیں، توفیق عمر

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)چھبیس دسمبر کا دن پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اہم دن ہوگا کیونکہ اس روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 13 سال سے زائد عرصہ بعد پاکستان کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

یہ آٹھواں موقع ہوگا کہ جب دونوں ممالک کی ٹیمیں پاکستان میں کسی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین پاکستان میں کھیلی گئی آخری سیریز 2007 میں منعقد ہوئی تھی، جو مہمان سائیڈ نے 0-1 سے جیتی تھی۔

دو میچوں پر مشتمل اس سیریز کا پہلا میچ بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا گیا تھا، جہاں مہمان ٹیم نے 160 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان نے میچ کی دوسری اننگز میں 126 رنز کی اننگز کھیلی تھی، ڈیبیو کرنے والے اسپنر عبدالرحمٰن نے دونوں اننگز میں چار، چار وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

پوری قوم کی طرح سابق کرکٹرز بھی ایک طویل عرصہ بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمدپر مسرور ہیں۔ اس موقع پرآخری مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترنے والے سابق کرکٹرز نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے:

یونس خان، جنوبی افریقہ کے خلاف 14 ٹیسٹ میچوں میں 990 رنز بنائے:

جنوبی افریقہ کے خلاف 14 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے سابق کرکٹراور قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بعد اب جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آنا ایک شاندار لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے آخری دورے سے متعلق حسین یادیں اب بھی ان کے ذہن میں نقش ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے آخری میچ میں انہوں نے جس انداز میں سنچری اسکور کی تھی، آج انہیں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ویسی ہی بہترین کارکردگی کی امید ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی ان کا ہوم گراؤنڈ ہے اور وہ ایک طویل عرصہ یہاں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہوں گی، دونوں ٹیموں کے مابین ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

یونس خان نے کہا انہیں خوشی ہےکہ آئندہ نسل اب قومی کرکٹرز کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا دیکھ سکے گی جو انہیں طویل فارمیٹ کی اہمیت سے روشناس کرے گی ۔

محمد یوسف، جنوبی افریقہ کے خلاف 7 میچوں میں 357 رنز بنائے:

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کےبیٹنگ کوچ محمد یوسف کاکہنا ہےکہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ایک سنگ میل ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ آج بھی ان کے پاس پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے متعلق اپنی بہت سی یادیں محفوظ ہیں اور انہیں یقین ہےکہ یہ سیریز نئی نسل کے لیے یادگار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دونوں ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہے مگر پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج ہوگا۔

سابق مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے، اسکواڈ میں شامل نئے چہروں کو بھی یہاں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے۔

عمر گل، جنوبی افریقہ کے خلاف 6 ٹیسٹ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں:

جنوبی افریقہ کے خلاف چھ ٹیسٹ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرنے والے عمر گل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہاکہ وہ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ کا حصہ تھے،وہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ پرجوش رہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوکہ جنوبی افریقہ نے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی تاہم انہیں یقین ہے کہ بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترنے والی قومی کرکٹ ٹیم 26 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

عبدالرحمٰن، جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا:

سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمٰن نے سال 2007 میں کھیلے گئے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں چار، چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سابق ٹیسٹ اسپنر کا کہنا ہے کہ تیرہ سال سے زائد عرصہ بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے انہیں 2007 میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اپنے ڈیبیو میچ کی یاد آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ جیسی ٹیسٹ کرکٹ کی ایک بہترین ٹیم کے خلاف ڈیبیو میچ میں ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ان کےلیے ایک خواب کی تعبیر مانند تھا۔

عبدالرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ اسکواڈ میں شامل اسپنرز نعمان علی، ساجد خان ور محمد نواز فرسٹ کلاس کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں اندازہ ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی کنڈیشنز سے کیسے مستفید ہونا ہے۔لیفٹ آرم اسپنر نے کہا کہ یاسر شاہ کی قیادت میں پاکستان کا اسپن اٹیک مہمان ٹیم کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔

فیصل اقبال، جنوبی افریقہ کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں میں 119 رنز بنائے:

سابق کرکٹر فیصل اقبال کا کہنا ہےکہ کوویڈ 19 کی وباء کے دوران جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد تمام کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے باوجود گزشتہ چار ماہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن کے کامیاب انعقادنے جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کی پاکستان آمد میں معاونت کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2007 میں جب آخری مرتبہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آئی تھی تو وہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے اور آج وہ ایک ڈومیسٹک ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر ہیں۔

فیصل اقبال نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو اپنے گراؤنڈز میں کھیلتا دیکھنے سے آئندہ نسل کی کرکٹ سے محبت میں بھی اضافہ ہوگا۔

توفیق عمر، جنوبی افریقہ کے خلاف 6 ٹیسٹ میچوں میں 730 رنز بنائے:

سابق کرکٹر اور قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر توفیق عمر کا کہنا کہ وہ ایک طویل عرصہ بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مشکور ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان میں کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کے مستقل انعقاد کا سبب بنے گی۔ وہ پرامید ہیں کہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ٹیسٹ کرکٹ سیشنز کا کھیل ہے، یہاں ہر سیشنز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
Link Situs Toto Slot
xx1toto, situs toto, tabel shio
Situs Scatter Hitam Mahjong Wins 3
xx1toto
xx1toto, situs toto slot, bandar togel
situs toto slot
scatter hitam, black scatter, mahjong wins 3
mahjong scatter
situs toto
black scatter, mahjong wins 3
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
slot gacor bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d slot gacor
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam
bacan4d
bacan4d login
situs toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
bacan4d
xx1toto
slottoto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
ts77casino
ts77casino
ts77casino
ts77casino
Scatter Hitam
Situs Toto
toto slot
Scatter Hitam
Situs Toto
toto slot
bacan4d toto terpercaya
scatter hitam
slot mahjong wins 3
mahjong wins 3 black scatter
scatter hitam
ts77casino
ts77casino
tabel shio 2025
bacan4d
akun slot bet 400
bacan4d slot gacor toto
instagram bacansports
situs toto
bacan4d slot toto
scatter hitam
scatter hitam
slot bet kecil
bacansports taruhan bola
slot gacor
Demo Slot
Situs Toto
toto togel
Toto slot gacor
slot gacor bett 200
situs toto
situs toto
bacan4d scatter hitam 2025
bacan4d slot bet 300
bacansport