آل کراچی انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ 14 سے شروع ہوگا

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت آل کراچی انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ 14 سے 27 اکتوبر تک کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی، اس بات کا اعلان کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف میجر جنرل ریٹائرڈ ستارہ امتیاز (ملٹری) طارق حلیم سوری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، بیان کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح وزیراعلی سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے کھیل ارباب لطف اللہ کریں گے، طارق حلیم سوری کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے ائے گا،
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری، فیصل اسمعیل ایمپائرز منیجر, ابوذر امراؤ جیوری آف اپیل کے فرائص انجام دیں گے جبکہ ڈراز کمیٹی میں رئیس احمد خان، سلیم چینہ اور زبیر احمد شامل ہیں، حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کلب ہاکی کی مستقل بنیاد پر تربیت اور نگرانی کا طریقہ واضح کریں گے جس کا مقصد سال کے 365 دن کلب ہاکی کو متحرک رکھنا ہے،
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کراچی سے بوگس کلب کے خاتمے کا نقطئہ آغاز ثابت ہوگا، ایونٹ میں شریک شریک 32 کلبز کو 08 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لیں گے، ایونٹ کے اختتام پر تمام کلبز کے ایچ اے کے واضح کردہ تربیتی ایئر شیڈول پر عملدرآمد کے پابند ہونگے،

error: Content is protected !!