راولپنڈی اوپن شطرنج چیمپئن شپ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہوگی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی اوپن شطرنج چیمپئن شپ کل لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی چیس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہوگا، ٹورنامنٹ جیتنے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافیاں دی جائیں گی جبکہ خواتین اور انڈر 15 بچوں کی پہلی دس پوزیشنوں کیلئے خصوصی انعامات رکھے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor