فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ: قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

 

 

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی عرب سے مقابلے کے بعد قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، قومی ٹیم دمام سے براستہ دوبئی اسلام آباد پہنچی۔

دوسرے مرحلے کے اگلے میچ میں پاکستان تاجکستان کے مدمقابل ہوگی، پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 21 نومبر کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔

سعودی عرب ورلڈ رینکنگ میں 57 ویں نمبر پر موجود ہے، راؤنڈ ٹو کے گروپ جی میں سعودی عرب کے علاوہ پاکستان کے ساتھ اردن اور تاجکستان شامل ہیں۔ پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر اے ایف سی کے راؤنڈ ٹو تک رسائی حاصل کی ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!