کراچی( اسپورٹس رپورٹر) ارتغرل اسپورٹس نے اپنے بیٹسمینوں شیراز کشمیری 52،ہدایت خان 50 کی رنز جارحانہ نصف سینچریوں اور اسپنر محمد عرفان کی تبا ہ کن بو لنگ 16کے عو ض تین وکٹو ں کی بد ولت حریف کوٸیٹہ گلیڈی ایٹر کو 42 کی ہزیمت سے دوچار کر کے چوتھے تیسر ٹاٶن سپر لیگ T-10 کرکٹ ٹورنامنٹ کی فا تح ٹر افی پر قبضہ جمالیا۔ فا ئنل میچ کے اختتا م پر تقریب تقسیم انعاما ت کے مہما ن خصو صی صدر رییٸل اسٹیٹ آنر ویلفٸر ایسوسی ایشن عبدالطیف ناصر وار. سماجی رہنما انور بروہی نے اعزازی مہمانوں علاٶالدین جتوٸ، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد زرین خان، ڈپٹی سیکریٹری کفایت الله، نواز خان جدون، زاہد برکی، عامر ملک،عطاالله و دیگر کے ہمراہ فا ئنلیسٹ ٹیمو ں میں ٹر افییز کے ساتھ کیش پر ائز اور دیگر انعا ما ت بھی تقسیم کیٸے ۔ اس مو قع پر مہما ن خوصی عبدالطیف ناصر وار اور انور بروہی اپنے خطا ب میں کہا کہ کھیلو ں کے فر وغ اور اور محمد منیر برکی کرکٹ اسٹڈیم سیکٹرA-54 تیسر ٹاٶن کو آباد کر نے کے لیے ہر ممکن اقد امات کریں گے کیو نکہ جہاں کھیل کے میدان ؒباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے ٹو رمنٹ کا فائنل جیتنے پر ارتغرل اسپورٹس کو مبا رکباد پیش کی اس مو قع پر انہو ں اسپو رٹس آرگنا ئز ر او ر ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد زرین کو مسلسل چوتھی مرتبہ کامیا ب اور شا ند ار ایونٹ کے انعقاد پر مبا رکباد باد دی اور محمد زرین خان کو ہر سطح پر اپنے بھر پور تعا ون کا یقین دلایا۔ محمد زرین خان نے مہما ن خصو صی صدر رییٸل اسٹیٹ آنر ویلفٸر ایسوسی ایشن عبدالطیف ناصر وار. سماجی رہنما انور بروہی اور مہما ن اعزازی علاٶالدین جتوٸ، کفایت الله، نواز خان جدون، زاہد برکی، عامر ملک،عطاالله و دیگر دیگر مہما نو ں کی آمد پر خوش آمد ید کہا اور ایو نٹ میں شر یک ٹیمو ں کے آفیشلز اور کھلا ڑیو ں کے تعاون کر نے شکریہ ادا کیا اور مہما نو ں کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔محمد منیر برکی کرکٹ اسٹڈیم سیکٹرA-54 تیسر ٹاؤ ن پر کھیلے گۓ فائنل میچ میں کویٸٹہ گلیڈی ایٹر سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے ارتغرل اسپورٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اور فاتح ٹیم نے مقررہ 10 اورز میں 6 وکٹیں کھوکر 145 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ شیراز کشمیری نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوۓ 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 15 گیندوں پر شاندار نصف سینچری 52 رنز اور ہدایت خان نے 3 چھکوں اور4 چوکوں کی بدولت 32 گیندوں پر نصف سینچری 50 رنز بناۓ۔ کویٸٹہ کی جانب سے وحید خان 19اور عبدالرحمان نے 23 رنز دے کر 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا، جوابی بیٹنگ میں کویٸٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹیں کھوکر 103 رنز تک محدود رہی۔ محمد زبیر نے37 گیندوں پر3 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 48 اور شیراز خان نے20 گیندوں پر5 چھکوں کی مدد سے38 رنز بناۓ۔محمد عمرنے 16 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔آخر میں مہما ن خصو صی نے ٹو نا منٹ کی فا تح ٹر افی اور کیش پر ائز 30,000روپے ارتغرل اسپورٹس کے کپتا ن ندیم چانڈیو کو، رنراپ ٹر افی اور کیش پر ائز 15,000 ہزار روپیۓ کویٸٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان زبیر خان کودی۔ٹو نا منٹ کا بیسٹ بو لر عاف ملنگا کو اور فا ئنل کا مین آف دی میچ شراز کشمیری کو دیا جب کہ پلیئر آف دے ٹو نامنٹ کا ایو ارڈ زبیر خان کو دیا۔مذکور ہ فائنل کو امپا ئرز محمد فاروق اور محمد اسلم نے سپر وائز کیا جبکہ آفٕشل اسکورر کی ذمہ داری عطا الله برکی نے نبھاٸ۔