سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء 27جنوری سے شروع ہوگی


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹینس کے فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2021ء 26جنوری کی بجائے اب 27 جنوری بروز بدھ سے شروع ہوگی، چیمپئن شپ30جنوری تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مینز سنگلز، ڈبلز اور لیڈیز سنگلز، سینئر 35 پلس ڈبلز، بوائز اور گرلز انڈر18،14،10 ،8اور6کے مقابلے ہوں گے۔

تعارف: newseditor