وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی زیر صدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ووزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی صدارت میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا دوسرا اجلاس پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ممبران کو بریفنگ دی، اجلاس میںوائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد اہاشم ربانی، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ،ایم پی اے طلعت فاطمہ نقوی، ایم پی اے عائشہ چودھری،ثاقب وزیر،انیلہ خواجہ،توقیر ڈار، ناجیہ رسول، مرینہ اقبال، کرن الیاس،ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی، آئی پی پولیس،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری انڈسٹریز کے نمائندگان نے شرکت کی، وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کے 25تحصیل سپورٹس کمپلیکسز کا افتتاح اگلے ماہ کریں گے

ٹور ڈی پنجاب سائیکلنگ ریس جلد کرائی جائے گی، کورونا کے بعد ڈیرہ غازی خان میں والی بال کا بڑا ایونٹ کرایاجائیگا ہر ماہ ایک کھیل کی چیمپئن شپ کرائی جائے گی،سافٹ سپورٹس انقلابی اقدام ہے اس پروگرام کے تحت 200گرائونڈز بنارہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی سپورٹس پالیسی تیار کرلی گئی ہے جسے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا گیاہے

ماضی میں ہاکی کو نظر انداز کیا گیا، اب ہاکی کی ترقی ا ور فروغ ہمارا مشن ہے، پہلی قائداعظم انٹرڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے بعد ہاکی لیگ کرائیں گے،جنرل باڈی نے گریٹر اقبال پارک کی چاردیواری بنانے کی منظوری دیدی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال میں اتھلیٹکس اکیڈمی بنائی جائے گی،ہائی اچیور ایوارڈز کی تقریب جلد ہوگی

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار انعامات دینگے،جنرل باڈی نے بھرتیوں کے لئے ایچ آر کمیٹی اورفنانس کے معاملات کیلئے فنانس کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دی،اجلاس ہاکی اولمپئن توقیر ڈار نے ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات کو بے حد سرا ہا ، وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے تحت سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہم اقدامات کررہا ہے

نوجوانوں کو امید کی کرن نظر آرہی ہے ، انشاء اللہ نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں مایوس نہیں کریں گے۔

error: Content is protected !!