ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ 2021 میں شرکت کیلئے 30 رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا آغاز

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ 2021 میں شرکت کیلئے 30 رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا آغاز،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی
تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کا کیمپ کے بارے میں کہنا ہے کہ موجودہ کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے، ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہتر انداز میں تربیت جاری، پی ایچ ایف کی جانب سے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جارہی ہے،

ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے مزید وقت ملنے سےکھلاڑیوں کو مزید تیکنیکی و فزیکل اعتبار سے مستحکم کریں گے،فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، امید ہے کیمپ کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم کو پرفارمنس کی بنیاد پر بہتر کھلاڑیوں کا اسکواڈ ملے گا،

تعارف: newseditor