کمشنر راولپنڈی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2021ء میں مسلم ٹائون، مسلم یوتھ، چکلالہ اور پنڈی سٹارز فٹ بال کلبوں نے اپنے اپنے گروپ میچز جیت لئے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)کمشنر راولپنڈی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2021ء میں مسلم ٹائون، مسلم یوتھ، چکلالہ اور پنڈی سٹارز فٹ بال کلبوں نے اپنے اپنے گروپ میچز جیت لئے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ اورآرگنائزنگ سیکرٹری ڈی ایس اوشمس توحیدعباسی نے بتایاکہ راولپنڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میونسپل فٹ بال سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں مسلم یوتھ کلب نے دھمیال ٹائیگرز کو 2-0،گروپ بی میں مسلم ٹائون فٹبال کلب نے گلیکٹیکو کلب کو 1-0، گروپ سی میں چکلالہ کلب نے ونڈرز کلب کو 1-0اور گروپ ڈی میں پنڈی سٹارز نے ٹائیگرز کلب کو 2-1گول سے شکست دے دی۔ آج گروپ اے میں مسلم یوتھ کلب اورمورگاہ فٹبال کلب کے مابین میچ سہ پہر تین بجے کھیلاجائے گا۔

error: Content is protected !!