شاہد آفریدی نے کرپشن اور تعلیم کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیدیا


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرپشن اور تعلیم کی کمی کو پاکستان کے دو سنگین مسائل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے عمران خان کرپشن کے خاتمے میں کامیابی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ تعیلم کی کمی اور کرپشن ملک کے لیے سنگین مسائل ہیں۔آفریدی کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں وائی فائی پہنچ گئی، وہاں تعلیم پہنچائی جانی چاہیے، پڑھا لکھا پاکستان ترقی کی ضمانت ہے۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

error: Content is protected !!