نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے، مجموعی طور پر ٹیسٹ میں انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔34 سالہ نعمان علی پاکستان کے چوتھے اسپنر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹیں لیں۔نعمان علی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر ہیں، اُنہوں نے 34 سال 111 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔نعمان علی سے قبل بلال آصف نے 33 سال 13 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھیں۔

https://youtu.be/wjp3_QJvLbE

دوسری جانب نعمان علی گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دنیا کے معمر ترین بولر بھی ہیں۔34 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے آخری کرکٹر نیوزی لینڈ کے فین کریسویل تھے۔خیال رہے کہ نعمان علی سے پہلے شاہد آفریدی، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تعارف: newseditor