ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے راولپنڈی ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید،پرنسپل پروفیسر عظمت علی اعوان، ملک خالق ضمیر اور دیگر بھی ان کے ساتھ تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کرکٹ گرائونڈ گورنمنٹ ڈگری کالج بُچھل، کلر کہار، چکوال میں ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے دوران تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ کرکٹ گرائونڈ گورنمنٹ ڈگری کالج بُچھل مکمل کرلی گئی ہے جس میں فلڈ لائٹس بھی نصب کردی گئی ہیں، گرائونڈ کھیلنے کے لئے تیار کرلی گئی ہے، کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کا انفراسٹرکچر وسیع کیا جارہا ہے، صوبہ بھر میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑیوں کو سپورٹس مزید جدید سہولیات میسر ہوں گی جس سے وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا کر ملک کا نام روشن کرسکیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے افسران کو ہدایت کی منصوبوں کی تعمیرمیں کام کے معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے اس معاملے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں ہی مکمل کئے جائیں۔

error: Content is protected !!