سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمیئن شپ 2021ء ،مینز سنگلز میںاحمد کامل، حسن ریاض، عمران بھٹی، مہاتیر محمد فائنل میں پہنچ گئے


لاہور ((سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب اوپن ٹینس چیمیئن شپ 2021ء کے مقابلے چوتھے روز پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح میں جاری رہے،مینز سنگلز سیمی فائنل میں احمد کامل، حسن ریاض کو 6-1،6-4 اور عمران بھٹی، مہاتیر محمد کو 6-1،6-1 سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے، سینئرز 35 پلس ڈبلز میں فیاض خان ، عارف فیروز نے کامران قریشی، شاداب احمد کو 6-2،6-2 اور طلحہ وحید ، اشعر علی خان نے طارق صادق، کاشف رحمت کو 2-6،6-2،6-0 سے شکست دی

انڈر 18 سنگلز سیمی فائنل میں فیضان فیاض، مہاتیر محمد کو 6-2،7-6 اور حاشیش کمار، عبدالحنان خان کو 6-4،6-3 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے، انڈر 18 ڈبل سیمی فائنل میں مہاتیر محمد، احتشام عارف نے شاہیل دراب، نعلین عباس کو 4-2،5-3 جبکہ حاشیش کمار، اسد زمان نے معاویہ بٹ، حسنین کو 4-0،4-0 سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے، گرلز انڈر 18 سیمی فائنل میں نتالیہ زمان نے اشتافیلہ عارف کو 8-2 اور حانیہ منہاس نے طوبہ خان کو 8-0 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئیں،انڈر 10 سیمی فائنلز میں عبد الرحمن نے مصطفیٰ عزیر رانا کو 6-0 سے شکست دی اور فائنل میں پہنچ گئے

لیڈیز سنگلز سیمی فائنل میں حانیہ منہاس نے نتالیہ زمان کو 6-0،6-0 اور اشتافیلہ عارف نے ماریہ کو 6-1،6-1 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

تعارف: newseditor