بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے مذہبی تعلیمات کے مطابق گنجے ہوئے اور احرام باندھے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری خوش قسمتی دیکھو کہ مہمانِ حرم ٹھہرا۔بابر اعظم کی اس پوسٹ کو صرف 15 گھنٹوں میں 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔جبکہ مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ صارفین کی جانب سے بابر اعظم کو گنجا ہوئے دیکھ کر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

error: Content is protected !!