روی شاستری نے پاکستان بھارت سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو کی تجویز دیدی

سابق بھارتی کپتان روی شاستری نے پاک بھارت باہمی سیریز آسٹریلیا جیسے نیوٹرل مقام پر کرانے کی تجویز دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روی شاستری نے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر باہمی سیریز مالی طور پر کامیاب ترین ہوگی اس لیے یہ سیریز آسٹریلیا جیسے نیوٹرل وینیو پر ہونی چاہیے۔روی شاستری نے آسٹریلیا کے بڑے سٹیڈیم کو پاک بھارت باہمی سیریز کے لیے شاندار قراردیتے ہوئے کہا کہ سیریز کا نیوٹرل وینیو پر انعقاد دونوں بورڈز پر منحصر ہے،آسٹریلیا میں تمام ٹکٹ سولڈ آٹ ہوں گی جیسے لارڈز، اوول اور ایجبسٹن میں ہوتی ہیں۔

 

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلہ دنیا بھر میں حریف ٹیموں کا سب سے بڑا مقابلہ ہے جس کے لیے ٹکٹس سولڈ آئوٹ ہونا تو کوئی مسئلہ نہیں بلکہ یہ بہت آسان ہوگا البتہ باہمی سیریز کا نیوٹرل وینیو پر ہونا کوئی اتنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میلبرن کرکٹ گرائونڈ کی گنجائش ڈیڑھ لاکھ بھی ہوتی تو ایک سیٹ خالی نہ ہوتی، برصغیر میں اس میچ کو بگ ڈیڈی آف آل گیمز کہا جاتا ہے لہذا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت میچ دنیا بھر میں ویور شپ کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

error: Content is protected !!