سجاس کے وفد کی کراچی پریس کلب کے منتخب عہدیداروں سے ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے ایک وفد نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات برائے سال 2021 میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سجاس کی جانب سے کیک کاٹا گیا اور پھولوں کس گلدستہ پیش کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمالی نے کہا کہ سجاس پریس کلب میں ہونے والے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی

سیکیریٹری رضوان بھٹی کا کہنا تھا کہ سجاس کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے، سجاس کے صدر آصف خان نے سجاس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے کھیلوں کی سرگرمیوں میں سجاس اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی،۔ سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے گفتگو کے دوران کہا ہم کے پی سی کے سائے میں ممبران کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ملاقات کے اختتام پر پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے بہنوئی کے انتقال پر ان کی معغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

error: Content is protected !!