بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بارہ دن لائن ججز کی خدمت انجام دینے والوں کیلئے 35 سو روپے،کٹس بھی فراہم نہیں کی گئیں

پشاور (مسرت اللہ جان )چارسدہ میں ہونیوالے جونیئر بیڈمنٹن اور سینئر بیڈمنٹن چیمپئن میں لائن جج کی حیثیت سے کام کرنے والے متعدد افراد نے کم ادائیگی کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صبح آٹھ بجے سے رات گئے تک لائن جج کی حیثیت سے کام کرتے رہے لیکن انہیں کم ادائیگی کردی گئی لائن جج کی حیثیت سے کام کرنے والے افراد کا موقف ہے کہ انہیں جونیئر چیمپئن شپ میں کام کرنے پر پانچ سو روپے کی ادائیگی کردی گئی جبکہ سینئر چیمئین شپ میں لائن جج کی ادائیگی پر صرف دو ہزار روپے ہی ہاتھ میں پکڑا دئیے گئے ہیں جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے افراد کو زبردستی لائن ججز میں شامل کیا گیا جن میں ایک کوچ کا بھانجا بھی شامل ہیں.جنہیں ادائیگی کردی گئی لائن جج کی حیثیت سے چارسدہ میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوران کام کرنے والے ایک لائن جج کا موقف ہے کہ وہ رات گئے لیٹ جاتے رہے اور کبھی ہاسٹل میں بھی نہیں رہے . لیکن انہیں بھی دو ہزار روپے پکڑا دئیے گئے ان کے بقول بعض افراد کھانا کھانے کے بعد غائب ہو جاتے تھے اور ہم سارا دن بیٹھے رہے لیکن پھر بھی ہمارے ساتھ جانبداری کا سلوک کیا گیا جب پیسے دینے کی باری آئی تو کہا گیا کہ لسٹ ہی نہیں لیکن ہمارے باتوں سے پریشان ہو کر رقم دو ہزار روپے ہمارے ہاتھ میں پکڑا دی گئی ان کے مطابق نہ ہی چیمپئن شپ کے دوران کٹس/ ٹریک سوٹ بھی فراہم کیا گیا اس بارے میں بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے اعلی عہدیدار کا موقف تھا کہ ااور ہمارے پاس نہیں صرف پانچ کٹس فراہم کی گئی-اس حوالے ے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے امجد کا موقف ہے کہ ہم صبح کا ناشتہ ‘ دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کرتے رہے ہیں ان کے مطابق بائیس کے قریب لائن جج تھے امجد نے اس بات کی بھی وضاحت کردی کہ کٹس پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن فراہم نہیں کرتی صرف واپڈا ‘ آرمی اور ریلوے ہی کٹس فراہم کرتی ہیں ہمارے پاس بجٹ نہیںانہوں نے مزید بتایا کہ چارسدہ میں ہونیوالا جونیئر اور سینئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے مشترکہ طور پر تعاون سے آرگنائز کیا تھا جس کیلئے ڈھائی لاکھ روپے کی پرائز منی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے دی اسی طرح ‘ جنریٹر کے فیول کا خرچہ ‘ بجلی چارجز ‘ ہاسٹل سمیت متفرق چارجز سپورٹس ڈائریکٹریٹ دینے کی پابند ہے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے امجد کے مطابق ان کے پاس متفرق اخراجات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں تاہم چارسدہ میں ہونیوالے ایونٹ میں جنریٹر کا استعمال زیادہ ہوا ہے اور وہ جنریٹر ایک گھنٹے میں دو ہزار روپے کے فیول خرچ کرتا ہے اور روزانہ بجلی کی بندش کے باعث چیمپئن شپ میں بھی کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے ان کے مطابق جونیئر اور سینئر بیڈمنٹن چیمئپن شپ بارہ دن رہی جس کا افتتاح خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عاقل شاہ نے کیا تھا .دوسری طرف امجد نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ تمام ریفری اور لائن ججز کوالیفائیڈ ہیں حالانکہ تمام لائن ججز اور ریفری کوصحیح انداز میں ڈریسنگ لازمی ہے.

error: Content is protected !!