بنگلہ دیش ٹیسٹ گراؤنڈ سے محروم اسلام آباد میں میچز کھیلنے کا خواہاں

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی ) پاکستان سے دشمنی میں اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اسے یہ بھی علم نہیں ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کو کوئی ٹیسٹ سینٹر نہیں ہے اور راولپنڈی سٹیڈیم پاکستان کا مستقل ٹیسٹ سینٹر ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کو تحریر کئے گئے خط میں کہا ہے وہ تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچوں کی سیریز لاہور کے بجائے پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ اسلام آباد میں کونسا سٹیڈیم ہے جہاں بنگلہ دیش میچ کھیلنا چاہتا ہے۔اسلام آباد کے گراؤنڈکا تو ہمیں بھی علم نہیں ہے، ہمارا ٹیسٹ سینٹر تو راولپنڈی میں ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ کئی کھلاڑی اور آفیشلز دورے پر نہ جانے کا کہہ چکے ہیں، اچھی ٹیم بنی تو ہی ٹی 20کھیلنے پاکستان جائیں گے، کھلاڑیوں سے پاکستان جانے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی سسٹم پر کوئی شک وشبہ نہیں، ہماری ویمنز اور انڈر 16 ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

error: Content is protected !!