خواتین کے عالمی دن کے موقع پرSSBخواتین باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد


کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ساﺅتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین باکسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں گرلز انڈر14، انڈر16اور انڈر18 کھلاڑیوں کے علاوہ خواتین انڈر26 میں تمام ویٹ کے لئے کھلاڑی شرکت کریں گی، آرگنائزر عبدالرزاق بلوچ کے مطابق علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراﺅنڈ مولانا محمد علی جوہر پارک میں ہونے والے اس ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کے وزن، میڈیکل اور ڈراز6 مارچ کو3بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گراﺅنڈ میں ہونگے۔ ایونٹ کا افتتاح7 مارچ کو سہ پہر4بجے ہوگا جبکہ اختتامی تقریب8 مارچ کو شام5بجے شیڈول ہے، ٹورنامنٹ میں سندھ گورنمنٹ اور محکمہ کھیل کی اعلیٰ شخصیات کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے ساﺅتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور آرگنائزر عبد الرزاق بلوچ نے شرکت کرنے والے تمام باکسرز کو تاکید کی ہے کہ وہ میڈیکل اور وزن کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر مسلم آزاد کلب پہنچ جائیں۔

error: Content is protected !!