بہاولپور نے لاہورکوشکست دیکراین بی پی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کاٹائٹل اپنے نام کرلیا


کراچی(شیراز آصف) بہاولپور نے لاہورکو 23 رنزسےشکست دیکراین بی پی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کاٹائٹل اپنے نام کرلیا اٹک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہورنے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا انتخاب کیا۔بہاولپورنے کپتان ظفر اقبال کی 84 اور معین اسلم کی 73 رنزکی اننگزکی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 229 رنزبنائے لاہورکیجانب سے مطیع اللہ اور کامران اختر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنا سکی۔ عامر اشفاق اور سلمان نے بالترتیب 70 اور 38 رنز بنائے۔ محمد شاہ زیب اور بابر علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سید سلطان شاہ ، چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ، زاہدہ حامد ، ایڈیشنل ہیڈ ، نیشنل بینک آف پاکستان راولپنڈی ، مس مرزیہ سلیم اے ڈی سی جی فنانس اینڈ پلاننگ اٹک ، سید سلمان بخاری ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پی بی سی سی اور مسٹر حبیب اللہ خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بی ون کیٹیگری کے پلیئر آف ٹورنامنٹ کو محمد سلمان (لاہور) ، بی 2 نثار علی (آزادکشمیر) ، اور بی 3 (گوجرانوالہ) کے محمد اکرم قرارپائے اسماعیل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!