پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کا مزہ چکھنے میں کامیاب، ملتان سلطانز کو شکست دیدی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2021 کے 14 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دیدی۔ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ عثمان خان اور صائم ایوب نے اچھا آغاز کیا اور ٹیم کے لیے چھٹے اوور میں نصف سنچری مکمل کی جو رواں سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ میں بڑی شراکت ہے۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے 69 کے سکور پر پہلی کامیابی حاصل کی اور صائم ایوب کو آؤٹ کردیا۔ صائم ایوب 23 رنز بنا سکے ۔ نوجوان اوپنر عثمان خان اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے50 گیندوں کا سامنا کرکے10 چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ بھی عمران طاہر نے حاصل کی ۔ عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد15 ویں اوور کی پہلی گیند پر فاف ڈوپلیسی کو سہیل خان نے آؤٹ کیا۔
رواں پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے عمران خان نے گلیڈی ایٹرز کے ان فارم کپتان سرفراز احمد کو بولڈ کردیا۔ سرفراز احمد نے صرف 3 رنز بنائے تھے۔شاہنواز دھانی نے 18 ویں اوور میں2 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلے اعظم خان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، جنہوں نے 17 رنز بنائے تھے اور پھر اوور کی آخری گیند پر کپتان رضوان نےریویو لیا اور تھرڈ امپائر نے ان کے حق میں فیصلہ دیا اوریوں بین کٹنگ بھی آؤٹ ہوئے۔

شاہنواز دھانی کے آخری اوور میں محمد نواز چوکے ضرور لگائے لیکن آخری گیند پر آؤٹ بھی ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 176 رنز بنالیے۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور جیمز ونس نے اچھا آغاز کیا۔ محمد رضوان نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی۔

جیمز ونس آؤٹ ہونیوالے پہلے بلے باز تھےجو 24 رنز بنا کر 63 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود قیس احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور صرف ایک رن بنایا۔ قیس احمد نے رلی روسو کو بھی چلتا کردیا جنہوں نے صرف 3 رنز بنائے۔ محمد نواز نے صہیب مقصود کو تب آؤٹ کیا جب ملتان کو تیز رفتاربیٹنگ کی ضرورت تھی، وہ 2 رنز بناکر بین کٹنگ کو کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے۔

error: Content is protected !!