آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ2021 کا فائنل پنجاب یونیورسٹی نے جیت لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن اور این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام این ای ڈی یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ کھیلے جانے والی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کی 12 یونیورسٹیز نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ کے فائنل میں یونیورسٹی آف پنجاب نے لاہور کالج فارویمن کو صفر کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئےمیچ میں یونیورسٹی آف لاہور نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی بی اے) کو باآسانی صفر کے مقابلے میں 9گول سے ہرادیا فائنل کے موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرپروفیسر سروش حشمت لودھی نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سندھ اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (سجاس) کے سیکرٹری جنرل اصغر عظیم انفارمیشن سیکرٹری مقصود احمد سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری جنرل کاشف احمد فاروقی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت سینئر نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق رجسٹرار سید غضنفر حسین ۔ سید وصی الدین ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم اسپورٹس منیجر ڈاکٹر طارق علی گجر کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر باسط انصاری بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!