خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہارمیں کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہارمیں کھیلوں کے مقابلوں کاانعقادکیاگیا اس رنگارنگ تقریب میں طالبات اوراساتذہ کےمابین رسہ کشی،دوڑ،میوزیکل چیئر،نیٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے اورطالبات خوبصورت اندازمیں کلچرل ڈانس پیش کیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی سٹی گرلزکالج کی پرنسپل پروفیسرطاہرہ ڈارتھیں،جبکہ اس موقع پرڈائریکٹرسپورٹس نجمہ نازقاضی،جمیلہ نازسمیت کثیرتعدادمیں اساتذہ اورطالبات موجود تھیں۔

گورنمنٹ سٹی گرلزکالج کے سبزہ زارمیں منعقدہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کے رسہ کشی کےوایونٹ میں ایف اے کی سال دوئم کی طالبات نے پہلی اورسال اول کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اساتذہ کے مابین میچ میں سینئروسٹاف نےفاتح ہونےکااعزازحاصل کیا۔جبکہ سہ ٹنگی مقابلوں میں سیکنڈ ایئر کی طالبات ثانیہ اور نرگس نے پہلی پوزیشن جیت لی،،دوسری پوزیشن علینہ اورشمائلہ جبکہ بی ایس اردو کی تجلہ اورسنبل نے اپنے نام کی۔

میزیکل چیئرزمقابلوں فزیکس ڈیپارٹمنٹ کی جویریہ نے پہلی اورحلیمہ نے گولڈمیڈل جیت لی۔تقریب سے خطاب کرتی ہوئی پرنسپل طاہرہ ڈارنے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کےمقابلوں کاانعقادضروری ہے کیونکہ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری طالبات نےقومی اورصوبائی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں نمایاں مقام بنایاہےاورانشاءاللہ یہی بچیاں انٹرنینشل لیول پربھی اپنالوہامنوائے گی۔اخرمیں انہوں نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کووٹرافیاں دیں۔

error: Content is protected !!