خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے آرم ریسلنگ کے مقابلے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر سوسائٹی کی زیر اہتمام سجاس اور پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے آرم ریسلنگ کے مقابلے گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج لائنز ایریا میں منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں کراچی کی 7 گرلز کالج کی ٹیموں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی پروفیسر رابعہ منیر اور اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی فاطمہ صائمہ احمد نے ربن کاٹ کر چمپین شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفسر ڈاکٹر عبدالباری اندر، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، انتصار حیدر، سعید عالم، سینئرنائب صدررمیز صد یقی، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین، سید محمّد ناصر علی، کاشف احمد فاروقی، گوہر رضا، عظمیٰ شیخ، قدسیہ راجہ، غلام یاسین، امبر نظیر، حنا اشرف ودیگر شرکت کی۔

تعارف: newseditor