قومی نیٹ بال چیمپین شپ، سندھ ، ٹیم کے ٹرائیلز 13/14 مارچ کو کراچی میں ہونگے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الحق نے بتایا قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرنے کے لیے سندھ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے ٹرائیلز بروز ہفتہ اور اتوار مورخہ 13/14 مارچ کو دوپہر تین بجے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ہونگے۔ مردوں کے ٹرائیلز بروز ہفتہ 13 مارچ کو منعقد ہونگے جبکہ خواتین کے ٹرائیلز 14 مارچ بروز اتوار کو منعقد ہونگے۔ یاد رہے کہ سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم نے گذشتہ سال قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں چاندی کا تغمہ جیتا تھا ۔
سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے سیلکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا جس میں اعجاز الحق (چئیرمین)، شازیہ یوسف (ممبر)، قرة العین (ممبر)، سید اظہار حسین زیدی (ممبر)، انوار احمد (ممبر) اور خالد پرویز (ممبر) شامل ہیں۔

error: Content is protected !!