انٹر ورسٹی کرکٹ فائنل‘گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان نے ٹائٹل جیت لیا

گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان نے انٹر ورسٹی کرکٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا،فائنل میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو 91 رنز سے شکست، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام مردان کرکٹ گراؤنڈ میں ہونیوالے فائنل میچ میں عبدالولی خان یونیورسٹی کا مقابلہ گومل یونیورسٹی سے تھا‘گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 156 رنز سکور کئے فہد علی پچیس‘شہریار اٹھارہ‘صابر اللہ اٹھارہ اور حسین بتیس رنز کیساتھ نمایاں رہے‘عبدالولی خان یونیورسٹی کی جانب سے عبید اللہ‘حبیب خان اور عامر آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں

جواب میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی ٹیم 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ایم فائض ستائیس اور عبید اللہ تئیس رنز کیساتھ نمایاں رہے‘گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کی جانب سے حنین نے چار جبکہ عبداللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، ریجنل سپورٹس آفیسر نعمت اللہ مروت، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرابزار محمد، وائی ایل ایف کے سی او ساجد آفریدی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹر ورسٹی گیمز ایونٹ سے کھلاڑیوں کو ان کی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملے ہیں اور صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان نے اس ایونٹ کوسالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے

ان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری سپورٹس محمد طاہر اورکزئی‘ڈی جی سپورٹس خالد خان کی نگرانی میں مقابلے کرائے گئے اور اب جلد ہی انٹر کالجز کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے جبکہ انٹر سکولز کے مقابلوں کاسلسلہ بھی جاری ہے ان مقابلوں سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ ملے گا اور امید ہے کہ یہی کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ انٹر نیشنل سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ انٹر ورسٹی گیمز مثالی طور پر منعقد ہوئیں‘کھلاڑیوں اور آفیشلز کوبہترین سہولتیں فراہم کی گئیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!