ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چمپئن شپ 16تا 18مارچ پشاورمیں کھیلی جائے گی،اسد غفار


پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چمپئن شپ 16تا 18مارچ پشاورمیں کھیلی جائے گی،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاورکے جمنازیم میں منعقدہ اس چمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ پشاور کلبوں کے مرد وخواتین سمیت جونیئر زاور ویٹرن کٹیگری کے کھلاڑی بڑی تعدادمیں حصہ لیںگے،اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پشاوربیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر اسدغفار کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا،

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرمصطفیٰ امجد،فرخ ندیم، سیکرٹری سلام گل،فنانس سیکرٹری فضل سبحان ملک عامر،شکیل،افتخار اور ہدایت اللہ سمیت کثیر تعدادمیں دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔صدر اسدغفار نے کہاکہ پشاور میں بیڈمنٹن کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ایک بہترین پلاننگ کرلی ہے اور انشاء اللہ انہی پلان کے تحت کام کوایک ٹیم ورک سے کام کو جاری رکھیںگے۔انہوںنے کہاکہ اس چمپئن شپ میں منزسنگلزز،وویمنزسنگلزسمیت جونیئر انڈر13کیساتھ ساتھ ویٹرن کے ڈبلزمقابلے کھیلے جائینگے۔انہوںنے بتایاکہ چمپئن شپ کا افتتاح پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر پرویز علی اور نیشنل چمپئن مراد علی کرینگے۔

error: Content is protected !!