آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی گراونڈ پر نیو سنگم کرکٹ کلب نے الممتاز کرکٹ کلب کو با آ سانی 141 رنز سے شکست دیدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ نیو سنگم کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 39۰2 اوورز میں 226 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی محمد فاروق نے 74 رنز ، اسماعیل شاہ نے 52 رنز اور انیب انور نے 31 رنز اسکور کئے عثمان خان نے تین اور فرمان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں المتاز کرکٹ کلب کی پوری ٹیم صرف 85 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی احمد ہارون نے 29 اور عمر اصغر نے 21 رنز اسکور کئے اسماعیل شاہ نے پانچ جبکہ ارباز خان نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بشیر عباسی اور جاوید جعفری نے ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ سید افراسیاب آفیشل اسکورر تھے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں تاج اسپورٹس نے الشہزاد کرکٹ کلب کو 11 رنز سے شکست دیدی تاج اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 25 اوورز میں 138 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی عثمان الٰہی نے 51 رنز اور مظہر صدیقی نے 41 رنز اسکور کئے سجاد رشید نے پانچ جبکہ محمد علیم اور خاور حنفی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں الشہزاد کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 34۰3 اوورز میں 127 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی فرحان خان نے 35 اور بلال خان نے 25 رنز اسکور کئے عثمان علی نے پانچ اور عثمان سہیل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا سہیل احمد اور شاہد اسلم نے ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ سید عبید الرحمٰن آفیشل اسکورر تھے پاک اسٹار کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانیوالے تیسرے میچ میں اعظم اسپورٹس نے دہلی بوائز کرکٹ کلب کو 54 رنز سے شکست دیدی اعظم اسپورٹس کی پوری ٹیم 32 اوورز میں 246 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی شاہ زیب احمد نے 77 رنز میاں داد نور نے 54 رنز اور محمد عارف نے 40 رنز اسکور کئے طلحٰہ عالم نے تین جبکہ فرمان ملک اور اسد الحق نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں دہلی بوائز کی پوری ٹیم 32۰5 اوورز میں 192 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی حسن احمد نے 59 فرحان ملک نے 31 اور عمیر مغل نے 30 رنز اسکور کئے زبیر بخش نے تین جبکہ عبدالساجد اور عبدالوہاب جونئیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اختر قریشی اور واصف جمال نے ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے

error: Content is protected !!